ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

زیادتی ایک حد تک ہونی چاہیے، عمر کو سائیڈ لائن کردینا سمجھ سے باہر ہے’ کامران اکمل پھٹ پڑے

datetime 29  مارچ‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے دفاع میں بول اٹھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، اس کے ساتھ زیادتی ہوئی، میرے خیال میں زیادتی ایک حد تک ہونی چاہیے کہ اگلے بندے کو سبق حاصل ہو، سائیڈ لائن کردینا سمجھ سے باہر ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ عمر قومی ٹیم میں آنے کا اہل ہے، ورلڈکپ اور ایشیاکپ قریب ہے، میرے خیال میں ٹیم کے مڈل آرڈر کو عمر اکمل جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہے، عمر نے ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلا ہے۔زلمی کے بیٹنگ کوچ نے عمر اکمل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں پابندی کے بعد میدان میں شاندار طریقے سے واپسی پر کہا کہ اس کی واپسی بہت مشکل تھی جس کے لیے اس نے برسوں جدوجہد کی۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ یا کوئی کوچ نیا آتا ہے، بابر کپتان ہے، اس سمیت ان سب نے ٹیم بنانی ہے، کپتان پر منحصر ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، آنے والی سیریز میں پرامید ہوں کہ جب سب کو موقع دیا ہے تو اس کو بھی دیا جائے گا، جب عماد وسیم کا کم بیک ہوا ہے تو عمر کا بھی ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ عمر کو پی ایس ایل میں کم موقع ملا، کوئٹہ کے لیے جب بھی وہ بیٹنگ کرنے آتا کم گیندیں باقی رہتی تھیں، اس میں بھی اس نے پورا پرفارم کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی، قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔بعد ازاں عمر اکمل کو 2021ء میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…