نیویارک (این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خوفناک خسارے کا سامنا، ایلون مسک کے خریدنے کے بعد چھ ماہ میں ٹوئٹر کی مالیت 50 فیصد سے بھی زائد گر گئی۔ دنیا کے دوسرے امیرترین شخص نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدا تھا۔ ایلن مسک نے اعتراف کیا کہ سماجی رابطوں کی وسیب سائٹ کی مالیت لگ بھگ 20 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جبکہ جب یہ خریدی گئی تو اس کی مالیت 44 ارب سے زائد تھی۔ ایلن مسک کی ملازمین کو 20 ارب ڈالرز کی مالیت کے مطابق اسٹاک گرانٹس دینے کی پیشکش۔ پلیٹ فارم کو اس قدرسنگین مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کہ ایک موقع پر یہ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔ٹوئٹرکو سالانہ 3 ارب ڈالرکا نقصان ہورہا ہے۔ سالانہ 1.5 بلین ڈالرکی ا?مدنی میں کمی اور اتنی ہی رقم کے قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ پڑگیا۔ان کے پاس ’’صرف 4 ماہ کی رقم‘‘ رہ گئی۔ کمپنی کی مالیت 250 بلین ڈالرز تک پہنچانے کے لیے مشکل مگر واضح راستہ پر گامزن ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔