پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

مجھے بہت خوشی ہے میری والدہ پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے گرائونڈ میں آئیں، بابر اعظم

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز کی شاندار پرفارمنس اور ناقابل شکست سنچری کی وجہ بتا تے ہوئے کہاہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری والدہ پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے گرائونڈ میں آئیں، ورنہ وہ عام طور سے ٹی وی پر ہی مجھے کھیلتا ہوا دیکھتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 111 رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اس بہترین پرفارمنس اور ناقابل شکست سنچری کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجا دیا۔

کھلاڑی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری والدہ پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے گرائونڈ میں آئی ہیں، ورنہ وہ عام طور سے ٹی وی پر ہی مجھے کھیلتا ہوا دیکھتی تھیں۔بابر اعظم نے کہا کہ میری والدہ میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی ہیں، وہ میرا میچ دیکھنے آئیں تو میں نے سنچری اسکور کی، یہ ان کی ہی وجہ سے ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم کی اس شاندار پرفارمنس پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انہیں قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…