بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کی امریکہ کی سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل

datetime 6  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کیایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کیایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔اب رضوان کی اذان دینے اور سڑک کنارے نماز ادا کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے سڑک پر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان نے ہارورڈ، بزنس اسکول میں مختصر قیام کے دوران اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور خوب یادیں اکٹھی کی ہیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان بوسٹن، میساچوسٹس کے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹیو ایجوکیشن پروگرام میں بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس میں داخلہ لے کر اس باوقار ادارے میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز بن گئے ہیں۔پاکستانی کھلاڑی اعلی درجے کے کھلاڑیوں کی طویل فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے پہلے یہ کورس مکمل کر رکھا ہے۔اس فہرست میں فٹ بالر کاکا، ایڈون وین ڈیر سار، جیرارڈ پیک، اولیور کاہن اور NBA ستارے جیسے کہ ڈرک نووئٹزکی، کرس پال اور پال گیسول شامل ہیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان کا یہ پروگرام 31 مئی سے 3 جون تک تھا جسے دونوں کھلاڑیوں نے کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنے کورس کے دوران بابر اور رضوان کمیونٹی کے مختلف افراد کے ساتھ فعال طور پر مشغول رہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے اِن دِنوں کو یادگار بنانے کے لیے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔بابر اعظم نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دنیا کو بدلنے کے خیالات رکھنے والے کچھ پرعزم لوگوں سے ملاقات کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور تصویر میں باصلاحیت کرکٹرز کی جوڑی کو ان کے کلاس روم میں دکھایا گیا ہے جبکہ ایک ہم جماعت خاتون ان کے ساتھ تصویر بنوارہی ہیں۔

اس تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اپنے ہم جماعتوں کو کرکٹ کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ایک ٹوئٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان ہارورڈ بزنس اسکول کی ایک فیکلٹی ممبر کو قرآن پاک بطور تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…