پشاور زلمی کی پی ایس ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی

  اتوار‬‮ 21 فروری‬‮ 2021  |  23:41

کراچی(آن لائن ) پشاور زلمی کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی پر پی سی بی یوٹرن لینے پر مجبور ہو گیا۔ پی سی بی نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو بائیوببل سے باہر موجود ٹیم اونر سے ملاقات اور گلے لگنے پر تین دن کے لیے آئسولیشن میںبھیج دیا گیا تھا تاہم آج کراچی کے ہوٹل میں بڑا ڈرامہ دیکھنے کو آیا جب لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے سے زیادہ بس میں بیٹھی رہی اور پشاور زلمی کا اسکواڈ نہ پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پشاور

زلمی کے اسکواڈ نے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرین سیمی کے بغیر جانے سے انکار کر دیا تھا اور پی سی بی حکام کی جانب سے انھیں منانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ میچ کو خطرے میں دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی وہاب اور سیمی کو ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس حوالے سے پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو بائیو سیکیورٹی ببل توڑنے والے دو افراد کے معاملے میں فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے، دونوں نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بائیو ببل سے باہر ایک ٹیم آفیشل سے ملاقات کی تھی۔ ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اس خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہر لحاظ سے محتاط رہنے کا وعدہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کی مینجمنٹ نے فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

نپولین فالٹ

نپولین بونا پارٹ 18 جون 1815ء کو واٹر لو میں آخری جنگ ہار گیا‘ فرانس کے عروج کا سورج ڈھل گیاتاہم نپولین گرتے گرتے برطانیہ کے تمام توسیع پسندانہ خواب چکنا چور کر گیا‘ انگریزوں کی ایسٹ انڈیا جیسی کمپنیاں دنیا کے درجنوں خطے ہڑپ کر چکی تھیں‘ بادشاہ کا خیال تھا یہ کام یابیاں انیسویں صدی کے آخر تک ....مزید پڑھئے‎