پاکستان ٹیم ورلڈکپ مشن کا آغاز آج  ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گی،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ کون کون میدان میں اترے گا؟ تفصیلات جاری

30  مئی‬‮  2019

ناٹنگھم(آن لائن)  قومی ٹیم ے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر مکمل فٹ اور آج کے میچ کیلئے دستیاب ہیں۔پاکستان ٹیم ورلڈکپ مشن کا آغاز آج  ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم میں میچ سے کرے گی لیکن حال ہی میں انگلینڈ اور اسے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کے باعث گرین شرٹس مسلسل شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہیں۔

ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں وکٹیں ضرور مختلف ہوں گی اور کوشش ہو گی کہ تین سو سے زیادہ رنز کریں تاہم لگ یہی رہا ہے کہ آج  ٹاس جیت کر کوئی بھی کپتان پہلے بولنگ کرے گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔انگلینڈ کے خلاف 0-4 سے شکست کے حوالے سے سفراز نے کہا کہ ہماری بیٹنگ بری نہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ نے ملاقات بھی کی جس میں سرفراز احمد شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے نظر آئے۔اس حوالے سے سرفراز کا کہنا تھا کہ ملکہ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے اور خوشی تھی کہ قومی لباس میں ملک کی نمائندگی کی۔پاکستان کے وقت کے مطابق میچ سہ پہر 2:30 پر شروع ہوگا جبکہ معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمدحفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…