ویرات کوہلی انتہائی معمولی معاوضہ پر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے راضی،معاوضہ اور سہولیات اتنی کم کہ شائقین کرکٹ حیران رہ گئے

4  مئی‬‮  2018

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویرات کوہلی کا شمار ضرور سب سے زیادہ فیس لینے والے کرکٹر میں ہوتا ہوگا لیکن برطانیہ کی سرے کاؤنٹی کیلئے ویرات کوہلی کو انتہائی معمولی رقم دی جاری ہے۔بھارت کے کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسی ہفتہ سرے کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدے طے پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک سینئر آفسر نے بتایا کہ لوگوں کا یہ ماننا غلط ہے کہ ویرات اس کاؤنٹی کرکٹ کیلئے بھاری معاوضہ لیں گے جبکہ سرے انہیں صرف ہوائی جہاز کی ٹکٹ ، رہنے کی جگہ اور میچ کھیلنے کی صرف معمولی رقم ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ’کرکٹ بورڈ اور ویرات سرے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے کافی متاثر ہیں اسی لیے ہمارے لیے فیس زیادہ ہونا اہمیت نہیں رکھتی۔’رپورٹ کے مطابق جب سے مداحوں کو اس خبر کا پتا لگا تھا کہ ویرات کوہلی سرے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے جارہے ہیں ،اسی وقت سے لوگ اور میڈیا بی سی سی آئی سے سوالات کرنے لگی کہ ویرات برطانیہ کی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے کیا فیس لے رہے ہیں اور اسی وجہ سے بورڈ نے اپنا بیان پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمیں معاوضہ سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ویرات کو ایک عام کرکٹر کی حیثیت سے رقم دی جاری ہے جبکہ اس معاہدے کی مدد سے دونوں سرے کاؤنٹی کرکٹ اور ہمارے کرکٹ بورڈ کو فائدہ ہوگا۔’بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ‘بھارت ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی وبرطانیہ کی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے اس لیے جارہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں کھیلے جانے والی انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کیلئے تیار ہوں اور اپنی ٹیم کو ان چیزوں سے اگاہ کریں جس پر عمل کرکے وہ سیریز اپنے نام کرسکے۔  ویرات کوہلی کا شمار ضرور سب سے زیادہ فیس لینے والے کرکٹر میں ہوتا ہوگا لیکن برطانیہ کی سرے کاؤنٹی کیلئے ویرات کوہلی کو انتہائی معمولی رقم دی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…