آئی سی سی رینکنگ جاری ،پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن

7  دسمبر‬‮  2017

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔جنوبی افریقہ 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کا 105 پوائنٹس کے

ساتھ تیسرا نمبر ہے۔اس کے ساتھ نیوزی لینڈ 97پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، آسٹریلیا 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، سری لنکا 94پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، پاکستان 88پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، ویسٹ انڈیز 75پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، بنگلہ دیش 72پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمباوے 2پوائنٹس کے ساتھ 10نمبر پر ہے ۔آئی سی سی کے بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ ٹاپ پرہیں، بھارت کے ویرات کوہلی تین درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بھارت کے چیتشور پوجاراچوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ، ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملہ ساتویں ، پاکستان کے اظہرعلی کا آٹھواں ، سری لنکا کے دنیش چندی مال اور ساؤتھ افریقہ کے ڈین ایلگر دسویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔ بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے رابادا دوسرے اور بھارتی کے ریوندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔جبکہ بھارت کے روی چندران اشون چوتھے ، سری لنکا کے رنگانا ہیرتھ پانچویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈچھٹے ، نیوزی لینڈ کے نیل واگنر ساتویں ، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ، آسٹریلیا کے نیتھن لیون نویں اور ساؤتھ افریقہ کے ڈیل سٹین دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ جبکہ بولروں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں البتہ یاسر شاہ 15 نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…