سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چار وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے

28  ستمبر‬‮  2017

ابو ظہبی (این این آئی)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چار وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے سیشن میں مہمان ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپننگ بلے باز کشال سلوا اور کرارتنے نے 34 رنز کی شراکت قائم کی تو سلوا 12

رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ایک رنز کے اضافے کے بعد نئے آنے والے بلے باز لہرو تھرمانے بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز مینڈس تھے جو صرف 10 رنز بناسکے جنہیں یاسر شاہ نے اپنی گھومتی ہوئی گیند سے شکار بنایا۔چوتھی وکٹ پر اوپننگ بلے باز کرارتنے اور کپتان دنیش چندیمل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور چائے کے وقفے تک دونوں بلے بازوں نے 82 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 143 تک پہنچا دیا۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 161 رنز پر گری اور کرارتنے 93 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔بعدازاں چندی مل اور ڈک ویلا نے دن کے اختتام تک اننگز کو سنبھالا اور سری لنکن ٹیم کو مزید کسی نقصان سے دور رکھا۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ دوسری جانب یاسر شاہ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے ہیں۔یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔یاسر شاہ نے مجموعی طور پر اپنے 27 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور ان سے قبل آسٹریلیا کے کلیری گریمیٹ نے 28 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کیں۔

یاسر شاہ کے بعد پاکستان کے ہی سعید اجمل 29 ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بولر ہیں۔ اس کے علاوہ یاسر شاہ وقار یونس کے بعد تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔تیز ترین 150 وکٹیں لینے والوں میں پہلا نمبر انگلینڈ کے سڈنے بارنس کا ہے جنہوں نے 24 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وقار اور یاسر شاہ نے 27،27 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دنوں کے اعتبار سے یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے 2 سال 341 دن میں 150 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا اور اس لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسڑیلیا کے مچل جانسن 2 سال 139 دن میں 150 وکٹیں لینے والے پہلے بولر ہیں جس کے بعد انگلینڈ کے گریم سوان 2 سال 250 دنوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے شین وارن چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 150 وکٹیں لینے میں 2 سال 356 دن لگائے۔اب اگر گیندوں کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کے اسٹارٹ میک گل نے 8 ہزار 312 گیندوں پر 150 وکٹیں لیں،

بھارت کے ایشون نے 8 ہزار 380 جب کہ یاسر شاہ نے 8 ہزار 395 گیندوں پر 150 وکٹیں لیں اور ٹاپ تھری کی لسٹ میں تینوں بولروں کا بالترتیب پہلا دوسرا اور تیسرا نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…