شہریارخان نے دنیا بھر میں پاکستان کو رسواکرڈالا،کیا کچھ کہتے رہے اور بنگلہ دیش نے ذلیل کرکے رکھ دیا

6  اپریل‬‮  2017

ڈھاکا(آئی این پی)جونیئر ٹیم کے ٹور کا صرف جائزہ لینے کی بات ہوئی تھی، اسکا پاکستان کے دورہ بنگلا دیش سے کوئی لینا دینا نہیں، نظام الدین چوہدری ، بنگلا دیش کر کٹ بورڈ(بی سی بی)بات بات پر پاکستان کو آنکھیں دکھانے لگا، بی سی بی نے قومی ٹیم کے بعد ہائی پرفارمنس سکواڈ پاکستان بھیجنے کی تصدیق سے بھی انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کولمبو میں بنگلہ دیشی بورڈ صدر

نظم الحسن سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنا ایک ہائی پرفارمنس اسکواڈ پاکستان بھیجنے پر راضی ہو گئے، یہ دورہ جولائی میں ہوگا جس میں مہمان سائیڈ پاکستان کی ہائی پرفارمنس ٹیم سے مقابلہ کرے گی، انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا تھا کہ اس ٹیم کے 1،2 ٹورز کے بعد بنگلا دیش اپنی سینئر ٹیم بھی پاکستان بھیجنے پر راضی ہوجائے گا، مگر اب بی سی بی نے جونیئر ٹیم بھیجنے کے معاملے پر بھی رنگ بدلنا شروع کردیا ہے۔بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ کولمبو میں ہمارے صدر نظم الحسن کی پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم اپنی قومی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان بھیجنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، جونیئر ٹیم کے ٹور پر بھی انہوں نے یہ کہا تھا کہ اس حوالے سے امکانات کا جائزہ لیں گے، ساتھ میں یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ اس کا رواں سال جولائی میں پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم اپنی قومی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان بھیجنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، جونیئر ٹیم کے ٹور پر بھی انہوں نے یہ کہا تھا کہ اس حوالے سے امکانات کا جائزہ لیں گے، ساتھ میں یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ اس کا رواں سال جولائی میں پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…