salman-butt

سلمان بٹ کیلئے بڑی خوشخبری

  منگل‬‮ 10 جنوری‬‮ 2017  |  18:20
لاہور(آئی این پی)چیئرمین شہریار خان نے مزید بتایا کہ سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں سلیکٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا، جب کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی۔ پی سی بی چیئرمین نے اپنی گفتگو کے دوران بلے بازوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے اظہر علی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شہریارخان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو

(خبر جا ری ہے)

یقین دلایا ہے کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں، بورڈ ان کا ساتھ دے گا۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد کوچ مکی آرتھر 25 رکنی تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا۔خیال رہے کہ 3 دن قبل ہی آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔

لاہور(آئی این پی)چیئرمین شہریار خان نے مزید بتایا کہ سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں سلیکٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا، جب کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی۔ پی سی بی چیئرمین نے اپنی گفتگو کے دوران بلے بازوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے اظہر علی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شہریارخان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں، بورڈ ان کا ساتھ دے گا۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد کوچ مکی آرتھر 25 رکنی تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا۔خیال رہے کہ 3 دن قبل ہی آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

loading...

روزانہ کی دس بڑی خبریں بذریعہ ای میل حاصل کریں

بذریعہ ای میل آپ کو دس بڑی خبروں کے ساتھ ساتھ کرنسی اور سونے کے ریٹس بھی بھیجے جائیں گے۔