مجھے بھارت میں زیادہ پیار ملا،پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی‘ مہندر سنگھ دھونی

15  مارچ‬‮  2016

ناگپور (نیوزڈیسک) بھارتی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ مجھے بھارت میں زیادہ پیار ملا،پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی، یہ دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے کہ پاکستانی شائقین کھیل کو انجوائے کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جب بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی سے انٹرویولیاگیاتو ان سے شاہد آفریدی کے بیان کے تناظرمیں پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی کو تو بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیارملاتوکیاآپ کو بھی پاکستان میں اتنا پیارملا؟ جس کے جواب میں دھونی نے کہاکہ میرے خیال میں مجھے بھارت میں زیادہ پیار ملا،پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی۔ پاکستانی کھلاڑی بھی مجھے بہت عزت دیتے ہیں اور یہ دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے کہ پاکستانی شائقین کھیل کو انجوائے کرتے ہیں۔پاکستانیوں کے سامنے مجھے بہت کم کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا کبھی نہیں لگا جب میں نے اچھی شارٹ کھیلی ہو تو پاکستانی شائقین نے اس کی داد نہ دی ہو ،جب جب میں اچھا کھیلا ہوں تو مجھے احساس ہی نہیں ہوا کہ میں بھارت میں کھیل رہا ہوں یا پاکستان میں۔ میرے خیال میں بھارتی شائقین کو پاکستانی شائقین سے کچھ سیکھنا چاہئے جو کھیل کو بہت انجوائے کرتے ہیں اور اپنی مخالف ٹیم کو بھی دل کھول کر داد دیتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…