جہانگیر ترین نے 100 سے زائد سیاسی رہنما اکٹھے کر لیے

7  جون‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کی 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں کی نئی پارٹی کا اعلان کل متوقع ہے، سینئر ترین قیادت مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کی تیاریاں مکمل ہیں اور جہانگیر ترین نے اس حوالے سے اہم ساتھیوں سے مشاورت تمام کر لی۔بتایا گیا ہے کہ 100 کے قریب سابق اراکین پارلیمنٹ ، ٹکٹ ہولڈر اور رہنما جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جہانگیر ترین اور سینئر ترین قیادت لاہور پہنچ گئی ہے جہاں نئی پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں سے مزید مشاورت کی جائے گی۔

نئی سیاسی جماعت کیلئے پاکستان جناح لیگ ، پاکستان عوام پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے نام زیر غور ہیں۔ قیادت کی جانب سے تمام رہنماؤں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، رات کو ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ کل نئی پارٹی سے متعلق باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…