اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اور اٹلی کی نائب وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون ماریہ تریپودی نے اطالوی وزارت خارجہ میں پاکستانـاٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن’ (JEC) کے 5ویں اجلاس کی شریک صدارت کی۔
دونوں فریقین نے اگلے ہفتے اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام کو سراہتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ‘واٹر مینجمنٹ’ میں تعاون کے لیے ‘مشترکہ فریم ورک’ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔’ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیلئے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے مائیگریشن اینڈ لیبر موبلٹی کیلئے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے تیز رفتار مذاکرات کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں پاکستان اور اٹلی کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔اس تقریب کا اختتام ایک اہم ‘روڈ میپ فار کوآپریشن’ پر دستخط کے ساتھ کیا گیا جس میں ماحولیاتی تبدیلی، تجارت اور سرمایہ کاری، ورثہ، ثقافت، زراعت، اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تعاون اور حوالہ جات کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں۔وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاکہ روم میں پاکستانـاٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 5ویں اجلاس کی نائب وزیر کے ساتھ شریک صدارت کرتے ہوئے خوشی ہوئی،اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔شیری رحمان نے کہاکہ ہم اٹلی کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پانی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی شراکت داری پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ2022 میں ہماری دوطرفہ تجارت 2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستانی برآمدات بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ اگلے جے ای سی اجلاس کی میزبانی اسلام آباد میں باہمی طور پر مناسب وقت پر کی جائے گی، جس کے ہم منتظر ہونگے۔