حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

  منگل‬‮ 28 مارچ‬‮ 2023  |  16:05

اسلام آباد (پی پی آئی)قومی ٹیم کے ایک اور مایہ ناز فاسٹ باولر حارث روف بھی ڈی ایس پی بنا دیئے گئے۔فاسٹ باولر نسیم شاہ کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر حارث روف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے حارث روف کو خیرسگالی سفیر بھی مقرر کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حارث روف کو اعزاز سے نوازا گیا، اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔اس سے قبل فاسٹ باولر نسیم کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بناگیا تھا، اور نسیم شاہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک لگایا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎