شیخ رشید کا اپنے گھر میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف

18  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس میں عدالت نے دو مارچ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کی سماعت کی جس کے دوران اسلام آباد پولیس

کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش کیا گیا۔ دورانِ سماعت شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے ، 15 مارچ کی تاریخ دے دیں تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں، چالان آگیا ہے اس لیے لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے۔شیخ رشید احمد نے عدالت میں تھانہ آبپارہ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست پیش کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست یہ کہتے ہوئے واپس کردی کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں، میرا اختیار نہیں ہے۔عدالت میں پیش کی گئی اپنی درخواست میں شیخ رشید نے الزام لگایا کہ اشفاق احمد وڑائچ، انسپکٹر عاشق علی منور، انسپکٹر فضل عباس اور کانسٹیبل ظہور 2 فروری کی رات میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور زبردستی اغوا کرنے کی نیت سے باہر لے کر آئے۔شیخ رشید کے مطابق اس دوران ان کے ملازمین پر تشدد کیا جارہا تھا اور ان کے پوچھنے پر بھی ان کو مقدمے کی بابت کچھ نہیں بتایا گیا۔

درخواست میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے بعد یہ افراد مجھے دوبارہ بیڈروم میں لے کر گئے جہاں سائیڈ ٹیبل پر رکھے 3 آئی فون 13 میکس پرو اٹھالیے اور الماری کی تلاشی لیتے ہوئے 2 لاک 72 ہزار روپے نقد کے علاوہ 6 قیمتی گھڑیاں بھی نکال لیں۔درخواست گزار کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس افراد نے کہا کہ مال غنیمت میں سے جتنا لوٹ سکتے ہو لوٹ لو اور ملازمین سے بھی رقم اور موبائل فون چھینے جبکہ میری حفاظت کیلئے موجود 3 لائسنس یافتہ بندوقیں بھی زبردستی لے لیں۔

درخواست میں انہوںنے کہاکہ مندرجہ بالا پولیس اہلکار 150 سے 200 ملزمان کے ساتھ زبردستی میرے گھر پر حملہ آور ہوئے اور مجھے اغوا کر کے، ملازمین پر تشدد کر کے اور قیمتی سامان لوٹ کر سخت زیادتی کی ہے اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے گھر میں ڈکیتی پڑنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دئیے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہاگیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں تاہم اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا۔

مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑیگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔سابق وزیر نے کہاکہ عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی7 لاکھ روپے لے گئے۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما راجا عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی۔شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں۔

گرفتاری کے بعد انہیں اسی روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔دوسری جانب 3 فروری کو وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو، حب کے لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ایک اور مقدمہ 4 فروری کو تھانہ صدر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں شیخ رشید پر امن و امان کو خراب کرنے اور جان بوجھ کر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم 16 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…