ترکیہ اور شام 7.9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، 95 افراد ہلاک

6  فروری‬‮  2023

انقرہ /دمشق /اسلام آباد (این این آئی)ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 1400سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے ،زلزلے کے وقت لوگ گھروںمیں سو رہے تھے ، کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، ترکیہ میں ایمر جنسی نافذ کر کے غازی انتپ اور

حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئیں،صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روکنا پڑی ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ صدر مملکت عارف علوی ،وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہدکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیاجس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ،پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان پہنچا۔امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔

جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریزیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے پہلے زلزلے کی شدت 7.4 رپورٹ کی۔ترک ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں ریسکیو اہلکاروں کو کہرامنماراس اور ہمسایہ شہر غازیانتپ میں عمارتوں کے ملبے کو کھودتے ہوئے دکھایا گیا ۔

این ٹی وی ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ کہا کہ ادیامان اور ملاتیا شہروں میں بھی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ترک شہرمالتیا کے گورنر کے مطابق زلزلے سے 140 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔سی این این ترکیہ ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسطی ترکیہ اور دارالحکومت انقرہ کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ترک حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچے ۔زلزلے کے جھٹکوں اورر تباہی کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام شہری جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ملکی تاریخی میں سب سے شدید زلزلے کے نتیجے میں 912 افراد جاں بحق اور 5 ہزار 383 زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ترکیہ کے صدر کے مطابق 1939 کے بعد یہ ملک میں آنے والی سب سے بڑی آفت ہے جس میں 28 سو 18 گھر منہدم ہوگئے ہیں۔

ادھر شام کی وزارت صحت نے بتایا کہ شام کے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے میں کم از کم 339 افراد ہلاک ہوگئے جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکیہ میں تھا۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ حلب، حما، لطاکیہ اور طرطوس کے شہروں سمیت حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے کم از کم 339 افراد ہلاک اور لگ بھگ ایک ہزار 89 افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 221افراد ہلاک اور 419 سے زائد زخمی ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے۔دریں اثناء سوشل میڈیا پر زلزلے کے دل دہلا دینے والے مناظر شیئر کیے گئے جن میں کہیں زلزلے کے وقت عمارتوں کو زمیں بوس ہوتے تو کہیں لوگوں کو ملبے سے نکالے دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سڑکوں پر زلزلے کے بعد کی دل دہلا دینے والی تباہ کاریاں دکھائی گئیں۔جبکہ امریکا نے ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنیکی پیشکش کی ہے اور کہا کہ امریکا ترکیہ کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مدد کی ہدایت کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کی رپورٹس پر شدید تشویش ہے۔

ہم ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے یو ایس ایڈ اور وفاقی حکومت کے اداروں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ ہم ترکی کی حکومت کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلوں پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور شام کے صدر بشار الاسد کو تعزیتی پیغامات بھیجے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے انفرادی پیغامات میں شی جن پھنگ نے شدید زلزلے کے باعث ان ممالک میں ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے مرنے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

پیغامات میں انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ کہ دونوں ممالک کے صدور کی قیادت میں ان کے ملک کی حکومت اور عوام اس آفت کے اثرات پر جلد از جلد قابو پا لیں گے اور اپنے وطن کی تعمیر نو کر سکیں گے۔دریں اثناء ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔

صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں، ترکیہ اور شام کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور میری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔

صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا،ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی:۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔دریں اثنا دفتر خارجہ نے بھی ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام یہ جان کر شدید صدمے میں ہیں کہ ترکیہ کے کچھ حصوں میں شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، ہمیں یقین ہے کہ ترک قوم اس قدرتی آفت پر خصوصی ہمت اور عزم کے ساتھ قابو پالے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…