پرویز الٰہی کی کامیابی ،نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت سے نالاں، رانا ثنا اللہ نے لیڈرشپ کو اہم تجویز دیدی

12  جنوری‬‮  2023

لاہور( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پرویز الٰہی کی کامیابی پر پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے معاملے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے قا ئد نواز شریف

اور چیف آرگنائزرمریم نواز نے پرویز الٰہی کی دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیابی پر صوبائی قیادت سے استفسار کیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں، ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینیج کیوں نہیں کیا جا سکا۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کو معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مریم نواز کی فوری وطن واپسی کی تجویز دی اورکہا کہ مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔صوبائی قیادت نے موقف اپنایا کہ سپیکر نے گنتی میں قواعد کی خلاف ورزی کی،ہماری گنتی کے مطابق ایوان میں 183 اراکین تھے ،بسمہ ریاض،شمسہ ،وسیم بادوزئی ،دوست محمد مزاری مسعود الرحمن ، مومنہ وحید ،خرم لغاری ،فاطمہ چوہدری ایوان میں موجود نہ تھے،جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر 183 اراکین تھے تو گنتی چیلنج کیوں نہ کی،بائیکاٹ کیوں کیا،صوبائی رہنما نواز شریف کو ٹھوس جواب نہ دے سکے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…