ق لیگ نے تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی، فواد چوہدری

9  دسمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے عمران خان کو مکمل اختیارات دئیے ہیں، ان کی رائے ہے اسمبلی کو تھوڑا آگے لے کر چلتے ہیں لیکن یہ بھی کہا ہے کہ آخری فیصلہ عمران خان کا ہوگا جسے قبول کریں گے ،مسلم لیگ (ق) آزاد پارٹی ہے اس نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے ،

(ق) لیگ کو تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی ،اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کریں گے کہ اپنے آئینی کردار میں واپس آ جائے ۔ زمان پارک میںترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہونے والی ملاقاتوں میں بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے ۔ہم پاکستان کو ایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام طاقتور حلقے پاکستان کی عوام کی رائے کے سامنے سر تسلیم خم کریں ،یہ وہ بنیادی اصول ہے جو ہم نے طے کرنا ہے اوراس پر عملدرآمد کرانا ہے ۔ ہماری سیاست اس وقت عوام کے درمیان ہے اور عوام ہی اسے لیڈ کریں گے،مذاکرات کی جو باتیں ہیں جو گفتگو ہے پہلے ہی کہہ چکے ہیں چاہے یہ پس پردہ ہوں یا سامنے کر لیں ایجنڈا ایک ہے کہ آپ نے انتخابات کب کرانے ہیں ۔ معیشت کے حالات سب کے سامنے ہے گورننس سسٹم بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، افغانستان سے تعلقات خراب ہو چکے ہیں،بھارت اس وقت دوبارہ پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیاں شرو ع کر چکا ہے ، حالات سب کے سامنے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ جلد سے جلد انتخابات ہوں اور ملک منتخب قیادت کے حوالے کیا جائے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی کسی اور کی کیا ہو گی،

اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کریں گے اپنے آئینی کردار میں واپس آ جائے، جن سے ہمارے شکوے ہیں ہمیں روزانہ ان کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہمسلم لیگ (ق)کو آگاہ کر دیا ہے اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل کر دی جائیں گی، پرویز الٰہی نے عمران خان کو مکمل اختیارات دئیے ہیں،پرویز الٰہی نے اپنی رائے سے عمران خان کو آگاہ کیا ہے ،

پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسمبلی کو تھوڑا آگے لے کر چلتے ہیںاور یہ بھی کہا ہے کہ آخری فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جسے ہم قبول کریں گے۔ تحریک انصاف چاہتی ہے اسمبلیاں تحلیل ہوں اور فوری عام انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) آزاد پارٹی ہے اس نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے ،(ق) لیگ کو تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کا غیر سیاسی کردار قوم نے دیکھا ہے ، ہم نے جو کیسز فائل کئے ہیں ان کی سماعتیں نہیں ہو رہیں،عدالتوں کو آزادنہ فیصلے کرنے چاہئیں،آزادنہ فیصلے نہ ہونے سے عوام میں دوریاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف ایک حقیقت ہے ،ضروری ہے کہ عمران خان کے کردار کو تسلیم کیا جائے،ہم پاکستان کو ایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…