پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا اب اگر کسی نے فوج کےبارے بات کی یاٹرولنگ کی تو پھر وہ کرینگے کہ تم یاد کروگے نجم سیٹھی

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صدرعارف علوی  کے ذریعہ عمران خان کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا اب اگر کسی نے فوج کے بارے میں بات کی ٹرولنگ کی تو پھر ایسے

پھٹے چکے جائینگے کہ یاد کرو گے بے شک وہ عمران خان ہو یا کوئی اور، یاد رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی یہ خبر دی تھی کہ  صدر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبینہ طور پر متعدد مرتبہ سختی سے متنبہ کیا  ہےکہ وہ پارٹی کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا  ٹیم کو نئے آرمی چیف اور فوج پر تنقید سے روکیں۔ پارٹی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ صدر علوی نے خان کو بتایا کہ نئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیلئے ادارے کی عزت ایک سرخ لکیر کی طرح ہے، جسے عبور نہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے سرکردہ ترجمان فواد چوہدری سے جب صدر علوی کے عمران خان کو بھیجے گئے پیغام کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدر اور پارٹی چیئرمین پر یہ بات واضح ہے کہ نئی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف پر تنقید نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…