لاہور(آئی این پی)سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 1.94فیصد رہا۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی جانب سے امتحانی نتائج جاری کرنے کی سمری پر دستخط کئے گئے۔سی ایس ایس 2022 امتحان کیلئے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا جبکہ 20 ہزار 262 امیدواروں نے امتحان دیا، 393 امیدوار پاس ہوئے جبکہ 19869امیدوار فیل قرار پائے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 2021 کے امتحان میں 39650 نے اپلائی کیا، 17240 امیدواروں نے امتحان دیا تھا، 2021 میں سے 365 امیدوار امتحان میں پاس ہوئے تھے، انٹرویو کے بعد 349 امیدوار اہل قرار پائے تھے۔گزشتہ برس امتحان میں کامیابی کا تناسب 2.11 فیصد رہا تھا، انٹرویو کے بعد سی ایس ایس 2021 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 2.02 فیصد رہا تھا، کامیاب ہونے والوں میں 134 مرد اور 73 خواتین شامل تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں















































