سپریم کورٹ نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمرپر بجلیاں گرادیں

6  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ بظاہر ہائیکوٹ کے حکم سے ایک آئینی ادارے

کو غیر فعال کر دیا گیا،سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ہائیکورٹ کو عمران خان،فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت عظمی کی حد تک معاملہ نمٹا دیا ہے۔عدالت عظمی نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ان کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف حکم دینے سے روک رکھا ہے، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف حکم توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے پر ہو سکے گا،لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے،قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہے،دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ تادیبی کارروائی تب ہو گی جب توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی مکمل ہو جائے، الیکشن کمیشن کو کسی ہائیکورٹ نے کارروائی سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن نے اکتوبر کے بعد سے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی ازخود بند کر رکھی ہے،سپریم کورٹ کا حکم قبل از وقت ہو گا،لاہور ہائیکورٹ کا حکم الیکشن کمیشن کو توہین کمیشن کی کارروائی سے نہیں روک رہا۔

ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز کو یکجا کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا بھی قبل از وقت ہے،الیکشن کمیشن بتائے کہ توہین کمیشن کی کارروائی کیسے کی گئی ہے؟اس موقع پر الیکشن کمیشن کے کونسل نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 الیکشن کمیشن کو توہین کی کارروائی کی اجازت دیتا ہے، عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے۔

،الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ کے احکامات نے روک رکھا ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے جبکہ ہائیکورٹس کو توہین الیکشن کمیشن کے خلاف درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز اور اختیار کو ہائیکورٹس میں چینلنج کیا تھا ،الیکشن کمشین نے مختلف ہائیکورٹس میں جاری کیسز کو یکجا کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جسے آج نمٹا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…