منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھڑی خریدی تو شہزاد اکبر نے روزانہ فرمائشیں شروع کردیں، منع کیا تو جھوٹا مقدمہ کرادیا عمر فاروق ظہور کے سنگین الزامات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فرح گوگی سے عمران خان کو سعودی ولی عہد کی طرف سے تحفے میں دی گئی گھڑی دو ملین ڈالر کیش میں خریدی، ان کی شہزاد اکبر کے کہنے پر فرح گوگی سے ملاقات ہوئی تھی۔

جیسے ہی یہ ٹرانزیکشن ہوئی تو شہزاد اکبر نے تنگ کرنا شروع کردیا، آئے روز کوئی نہ کوئی فرمائش آتی رہتی تھی ، کبھی وہ کہتے کہ کسی کو شاپنگ کرادیں، کسی کو ہوٹل میں کمرہ بک کروادیں، لیکن پھر میں تنگ آگیا اور میں نے انہیں انکار کردیا، اس پر وہ مجھ سے ناراض ہوگئے اور کہا کہ تمہیں پتا نہیں ہے کہ میں کون ہوں اور میرے پاس کتنی طاقت ہے۔عمر فاروق ظہور کے مطابق شہزاد اکبر نے مجھے فون کرکے کہا کہ آپ کی سابق بیوی ملی ہے ، آپ بچے چھین کر لے آئے ہیں، بہتر ہوگا کہ آپ بچے واپس کردیں۔ میں نے کہا کہ یہ کوئی نئی کہانی نہیں ہے بلکہ پرانا کیس ہے، میں نے منع کردیا کہ میں بچے لے کر نہیں آرہا ، اگر سابق بیوی نے ملنا ہے تو دبئی میں آکر ملے ، اس پر شہزاد اکبر نے کہا کہ تمہیں پتا نہیں کہ میں کون ہوں، میں تمہیں سبق سکھاؤں گا، اس کے بعد میرے خلاف اپنی ٹیم کے ذریعے جھوٹا مقدمہ درج کرکے میرے ریڈ وارنٹ جاری کروادیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…