اسد عمر نے عمران خان کی طرف سے افسوناک بیان دیا،میرا، شہباز شریف اور ادارے کے افسر کا نام لیا ہے،رانا ثنا اللہ کا شدید ردعمل

4  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسد عمر نے عمران خان کی طرف سے افسوناک بیان دیا،میرا، شہباز شریف اور ادارے کے افسر کا نام لیا ہے،آپ ہر معاملے پر ادارے کو گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ کوشش ناکام ہوگی،نوازشریف اور ن لیگ کی پوری قیادت نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے،

فواد جو آگ لگا رہے ہیں اورکوشش کر رہے ہیں اس میں آپ بھی جلیں گے، حملہ آور کو پی ٹی آئی کے کارکن نے خود پکڑا، پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کیا، اس کارکن اورپولیس کی کارروائی قابل ستائش ہے،وڈیو لیک ہونے پر بھی وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ مانگیں۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسد عمر نے عمران خان کی طرف سے افسوناک بیان دیا، اسد عمر نے رانا ثنااللہ، شہباز شریف اور ادارے کے افسر کا نام لے لیا، واقعہ میں ملوث شخص کے بیان کے بعد بھی ایسے بیانات دئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے یہ بیان لیا، اس حملہ آور کا بیان سن لیں، جب نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں سب کچھ آپ کے سامنے آجاتا ہے، اس واقعہ کو بھی گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، آپ ہر معاملے پر ادارے کو گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ کوشش ناکام ہوگی۔رانا ثنا نے کہا کہ اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں، واقعہ پردلی اظہار افسوس کرتے ہیں، ایسے ذہن، سوچ کی ہمیشہ ہم نے مذمت،مخالفت کی ہے، برا کہا ہے برا جانا ہے، نوازشریف اور ن لیگ کی پوری قیادت نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ آور کو پی ٹی آئی کے کارکن نے خود پکڑا، پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کیا، اس کارکن اورپولیس کی کارروائی قابل ستائش ہے، حملہ آور کا بیان سن لیں، اسے آپ کے کارکن نے پکڑا،

پولیس ساتھ لیکر گئی، واقعے کوآپ نے اپنے گھٹیا سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی، کارکن کے قتل، اپنے زخم کو بھی آپ نے اپنے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا۔راناثنا ء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعے کی رپورٹ جاری کرنیکاحکم دیا ہے، وزیراعظم نے واقعے پر حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سے رپورٹ جاری کرنیکاحکم دیاہے،

جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ تفتیش کا عمل شفاف ہو اور معتبر ہو، وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جیآئی ٹی فوری طورپربنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری نے کس بنیاد پر وزیراعظم، مجھ پر، ایک ادارے پرفائرنگ کاالزام لگایا؟ فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے گھروں پر حملے کردو، فواد چوہدری آپ کاگھر آسمان پر نہیں یہیں ہے، فواد جو آگ آپ لگا رہے ہیں اورکوشش کر رہے ہیں اس میں آپ بھی جلیں گے،

فواد! آپ دوسروں کے گھروں پر حملے کرائیں گے تو آپ کیگھر بچ نہیں سکیں گے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ واقعہ میں کسی کی کوئی کوتاہی سامنے آجائے تو یہ ذمے داری کس کی تھی؟ وفاق یاپنجاب حکومت؟ ملزم کے ابتدائی بیان کی بہت اہمیت ہوتی ہے، ملزم کے ابتدائی بیان کی بہت اہمیت ہوتی ہے، ملزم کے بیان کی ویڈیو ضرور ریکارڈ ہونی چاہیے تھی، پولیس نے بالکل درست کام کیا، پولیس نے اگر ویڈیو لیک کی تو کیا پولیس ہماری ہے؟

آپ وڈیو لیک ہونے پر بھی وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ مانگیں۔رانا ثناء نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے ایف آئی آر کٹوائیں، بات نہیں بنے گی، حملہ آور کی ویڈیو موجود ہے حملہ آور کو موقع سے گرفتار کیا گیا، یہ واقعی خونی لانگ مارچ تھا جس نے روانہ کسی نہ کسی کی جان لی۔انہوں نے کہاکہ مسجد نبویؐ میں بھی ہتک آمیز رویہ اپنایا گیا، خواتین تک کا خیال نہ رکھا گیا،سعودی حکومت نے ان افراد

کو پکڑ کر مثالی سزائیں سنائیں، وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب میں ان افراد کی سزائیں ختم کرنے کی سفارش کی۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ تشدد اور نفرت کی فصل بوئیں گے تو اس کا نشانہ صرف مخالفین نہیں ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت کو ابھی بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اداروں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جس ادارے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ ملکی دفاع کا ضامن ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…