کھانسی کاشربت پینے سے 66بچے ہلاک

6  اکتوبر‬‮  2022

نئی دہلی ،نیویارک، بنجول(این این آئی )افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی دوااستعمال کرنے سے 66بچے ہلاک ہوگئے ،افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کردہ

سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آلودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔دوسری جانب  کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گیمبیا میںگردوں کے زخموں کی وجہ سے 66 بچوں کی ہلاکت کا تعلق ممکنہ طور پر بھارت کی ایک دواساز کمپنی میڈن فارماسوٹیکل کے تیار کردہ کھانسی اور نزلے کے ناقص شربت سے ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا ادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دلی میں قائم دوا سازکمپنی میڈن فارماسوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔ لیباٹری تجزیے میں کھانسی کے علاج کے لیے بنائے گئے اس شربت میںڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، جو کہ زہریلی ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے کہ ان ادویات کو غیر ریگولیٹڈ مارکیٹوں کے ذریعے دیگر مقامات پر بھی تقسیم کیا گیا ہو لیکن ابھی تک صرف گیمبیا میں ہی اس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…