جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

ایپل میں نوکری چاہیے ؟ سی ای او نے خواہشمند افراد کیلئے4لازمی خوبیاں بتا دیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ٹیکنا لوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ٹم کُک نے آسان کردیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق حال ہی میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کمپنی کے لیے ملازمت پر رکھنے والے ملازمین میں کونسی خوبیاں تلاش کرتے ہیں، تو اگر آپ میں یہ خوبیاں ہیں تو آپ بھی ایپل جیسی بڑی کمپنی میں نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اطالوی یونیورسٹی کے افتتاحی تقریب کے دوران دیے گیے انٹرویو میں ٹم کُک نے کہا کہ ایپل کی کامیابی کا براہ راست تعلق اس کی ثقافت سے ہے۔ اسی انٹرویو کے دوران ایپل کے سی ای او نے ان خصوصیات کے بارے میں بات کی جو کمپنی ملازمت دیتے وقت اپنے امیدواروں میں دیکھتی ہے۔وہ کون سی خوبیاں ہیں جو ایپل کسی امیدوار کو نوکری دیتے وقت اس میں تلاش کرتی ہے؟ٹم کک نے کہا کہ پہلی خوبی یہ ہونی چاہیے کہ چونکہ ایپل اپنی مصنوعات مشترکہ کوششوں سے بناتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ کمپنی کا ہر ایک ملازم باہمی تعاون اور مل جل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرے۔دوسری خوبی ، ایپل کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی ان لوگوں کو تلاش کرتی ہے جو مختلف سوچتے ہیں۔ جو کسی مسئلے کو مختلف طریقے سے حل کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان میں کچھ نیا کرنے کی جستجو ہو۔تیسری خوبی ، اس کے علاوہ کُک نے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو بچوں کی طرح سوال کرتے ہیں، وہ کچھ نیا کرنے اور سیکھنے کے لیے تجسس میں لگے رہتے ہیں۔چوتھی خوبی ، آخر میں کک نے بتایا کہ ایپل کمپنی چاہتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبے میں مہارت رکھنے والے افراد کو اپنی ٹیم میں شامل کرے۔ایسے ملازمین جو اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہوں وہ ہماری کمپنی کے ساتھ اچھا کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین میں یہ خوبیاں ہوں تو کمپنی اچھے ماحول میں بہتر کام کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…