منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بشیر میمن نے وزیراعظم ہائوس میں عمران خان کو گندی گالیاں دیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گزشتہ روز ہیکر کی جانب سے عمران خان سے متعلق کیے گئے ٹوئٹس کی تصدیق کر دی ہے۔ ہیکر کی جانب سے آڈیوز لیک کرنے کے بعد انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز ہیکر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات کے ذریعے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے جڑے چند واقعات کا انکشافات کیا تھا۔ہیکر نے اپنے ٹوئٹس میں کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں قید کردیا گیا اور اپنی بات منوانے کے لیے دبائو بھی ڈالا گیا تھا ۔اب بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر اِنہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا تھا۔بشیر میمن نے کہاکہ میرا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔بشیر میمن نے کہاکہ میرا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان مجھے ہاتھ سے پکڑا اور باتھ روم میں لے جا کر باتھ روم کے اندر بند کر دیا تھا۔بشیر میمن کے مطابق اعظم خان نے مجھے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔۔بشیر میمن نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں وزیراعظم ہائوس میں عمران خان کو ننگی کالیاں دیں ۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ہیکر سے ریکویسٹ کی کے جب وہ آڈیو ریلیز کرے تو ان گالیوں پر بھی (Beep)لگا دے تاکہ اس کے بچے یہ گالیاں نا سن لیں ۔ ہیکر نے اس واقعے کے علاوہ بھی بہت ساری باتیں کل اپنی ٹوئٹ میں کیں لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی،بعد میں ہیکر نے اپنی ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔واضح رہے کہ ہیکر نے اس واقعے کے علاوہ بھی بہت ساری باتیں اپنے ٹوئٹ میں لکھی تھیں لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔بعد ازاں ہیکر نے اپنی یہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…