عمران خان ابھی تو ٹیزر آیا ابھی پوری فلم آنا باقی ہے، ن لیگ

6  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے جھوٹے دستاویزات جمع کرائے، اب اس معاملے کو تکنیکی رنگ دیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنکل معاملہ نہیں فارن فنڈنگ کا سیدھا سیدھا معاملہ ہے،   ملک میں

سیلابی صورتحال ہے وزیراعظم خود سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جس جگہ امداد کی فوری ضرورت ہے وہاں پہنچائی جائے اور اس حوالے سے اختیار کو بعد میں دیکھا جائے کہ کس کا اختیار تھا،وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ پانچ ارب روپے فوری طور پر این ڈی ایم اے کو جاری کئے جائیں ملک میں سیلاب کی صورتحال سے قوم کو آگاہ رکھنے پر الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں میڈیا نے ریلیف کی سرگرمیوں اور سیلاب کی صورتحال سے عوام کو آگاہ کیا اور ہمیں بھی میڈیا سے رہنمائی ملی ہم این ڈی ایم اے اور پی ایم ڈی ایز کی رپورٹس کا میڈیا کی رپورٹس سے موازنہ کرتے رہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ   پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات سمیت ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے ماضی میں بھی ہم نے آفت زدہ علاقوں میں اپنے لوگوں کی مدد کی وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی، آج صوبوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صوبوں میں سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں تاکہ ریلیف کی سرگرمیاں زیادہ متحرک ہو سکیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے ایک مشترکہ سرویز کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ بحالی کا کام فوری طور پر شروع ہو جائیہیلی کاپٹر حادثہ میں افواج پاکستان کے سینئر افسران شہید ہوئے،

یہ افسران سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے ایک جماعت نے ان فوجی افسران کی شہادتوں پر ٹرولنگ کی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ شرمناک اور افسوسناک رویہ ہے بشریٰ بی بی اپنے بیٹے ارسلان کو ہدایت کرتی ہیں کہ مخالفین کو غدداری کے ساتھ لنک کرو افواج پاکستان کے شہداء  کے خلاف جس طرح کا رویہ اپنایا گیا اس پر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں ں افواج پاکستان کے یہ شہداء  لوگوں کی مدد کر

رہے تھے، انہیں سلام پیش کرتی ہوں اس قسم کی نفرت، اشتعال انگیزی، جھوٹ پر مبنی رویہ افسوسناک ہے فارن ایجنٹ ”عمران خان” کی پارٹی کو الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء  اور الیکشن ایکٹ 2017ء  کے تحت فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی ڈیکلیئر کیا ہے عمران خان قوم کو مزید گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں 14 دسمبر 2014 میں یہ پٹیشن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی 15 جنوری 2015ء  کو اس پر

سماعت شروع ہوئی آٹھ سال تک اس کیس میں تحقیقات ہوئیں تحریک انصاف نے 51 مرتبہ التواء  مانگا، 9 مرتبہ وکیل بدلے، 11 مرتبہ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا اور کہا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار نہیں ہے اسٹیٹ بینک نے جو ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا اس کے خلاف بھی اپیل کی کہ یہ پبلک نہ کیا جائے 8 سال کسی پارٹی کی فنڈنگ کی تحقیقات ہوتی رہیں، اس سے پہلے کسی پارٹی کے بارے میں فیصلہ میں اتنا

وقت نہیں لگا پہلی مرتبہ کسی سیاسی پارٹی کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر کیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں پانچ مرتبہ جعلی بیان حلفی جمع کروائے عمران خان نے کہا کہ یہ بیان حلفی میرے اکاؤنٹنٹ جمع کرواتے تھے، میں ان پر صرف دستخط کرتا تھا انھوں نے یہ بھی کہا کہ میرے سمیت بہت سے لوگوں کا ڈیٹا ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں جمع ہوتا ہے، سب اپنی اسٹیٹمنٹس پر خود دستخط کرتے ہیں عمران خان نے

الیکشن کمیشن میں جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے تمام فارن فنڈنگ عمران خان جانتے بوجھتے وصول کی عمران خان پریس کانفرنسیں کر کے دوسروں کی عزت اچھالتے ہیں اور جب ان کے بارے میں بات آئے تو وہ اسے ٹیکنیکل معاملہ قرار دیتے ہیں پانچ بیان حلفی عمران خان نے جمع کروائے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ مجھے معلوم ہی نہیں کہ یہ بیان حلفی کیا ہے، پھر کہا کہ یہ ٹیکنیکل معاملہ ہے یہ فارن فنڈنگ کا معاملہ ہے پولیٹیکل پارٹی آرڈر

2002ء  کے تحت پاکستان میں رجسٹرڈ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی کمپنی یا ملک سے باہر کسی کمپنی سے پیسہ نہیں لے سکتی، یہ ممنوعہ فنڈنگ ہوتی ہیعمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ منگوائی اور یہ اکاؤنٹ اس لئے ڈیکلیئر نہیں کئے کیونکہ یہ چوری کا پیسہ تھا عمران خان نے پی ٹی آئی کے ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹس میں پیسہ منگوا کر وصول کیاعمران خان نے خیرات کا پیسہ وصول کر کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا عمران خان فارن

فنڈنگ کیس کے فیصلے میں مشکلات کھڑی کرتے رہے اور عمران خان کہتے ہیں کہ یہ ٹیکنیکل معاملہ تھا، مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ میری پارٹی کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسہ آتا رہا عمران خان کو اوورسیز پاکستانیز نے خیرات کے پیسے دیئے سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان کو فلڈ فنڈ میں بھی پیسہ دیا، عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے اس پیسے کو بھی سیاست کے لئے استعمال کیا عمران خان کو معلوم تھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا

ہے عمران خان دو جھنڈے رکھ کر کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جھوٹ بول رہا ہے عمران خان کہتے ہیں کہ یہ ان کی  بہت بڑی غلطی تھی کہ انہوں نے سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر لگایا کیا آپ نے چیف الیکشن کمشنر کو اس لئے لگایا تھا کہ وہ آپ کی فارن فنڈنگ پر فیصلہ نہ دے عمران خان فارن ایجنٹ ہیں، انہوں نے فارن فنڈنگ لی ہے، الیکشن کیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا ہے عمران خان کی تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی

ڈیکلیئر ہوئی ہے عمران خان نے خیرات کے پیسے کو سیاسی مقاصد اور ذاتی اخراجات کے لئے استعمال کیا عمران خان کی بات سننے والے لوگوں کو عمران خان سے یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ وہ اس فارن فنڈنگ کے ساتھ کیا کرتے رہے ہیں عمران خان نے 2008ء  سے 2013ء، 2013ء  سے 2018ء  اور 2018ء  سے 2022ء  تک فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک میں سازشی منصوبہ لانچ کیا 2008ء  میں یہ منصوبہ شروع ہوا، اسی فارن فنڈنگ کے

ذریعے عمران خان نے 2013ء  میں ملک کے اندر پارلیمانی نظام اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی سپریم کورٹ پر انہوں نے حملہ کیا، گندے کپڑے لٹکائے عمران خان نے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے سی پیک کو روکنے کی کوشش کی یہ وہ اہداف تھے جن کی عمران خان نے فارن فنڈرز کے ساتھ کمٹمنٹ کر رکھی تھی عمران خان نے ملک کے اندر سول نافرمانی کی کال دی، آج بھی ان کا یہی رویہ ہے نواز شریف کو جب

وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو اس وقت ملک کی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، ملک میں سی پیک کے تحت منصوبے چل رہے تھے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا تھا، لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، ملک کو سفارتی سطح پر کامیابیاں مل رہی تھیں، نواز شریف کو اس وقت ملک سے نکال کر بلنڈر کیا گیا عمران خان نے فارن فنڈرز کے ساتھ جو کمٹمنٹ کی تھی، وہ انہوں نے پورا کرنی تھی کیا وجہ تھی کہ عمران خان نے سی پیک کے منصوبے روکے، کشمیر کا سودا کیا، ملکی ترقی کی شرح کو منفی کیاعمران خان نے نوجوانوں کو بے روزگار کیا، ملک میں نفرت، سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، میڈیا کے لوگوں کو قید کیا آج ہر پاکستانی کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ آج ملک میں حالات ہیں ان کا ذمہ دار عمران خان ہے کیوں ملک میں سی پیک بند ہوا، عمران خان نے ملک کو سفارتی محاذ پر کیوں تنہاء  کیا؟یہ وہ ریوارڈز تھے جو عمران خان نے فارن فنڈرز کو دینے تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…