بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوگیا

24  جون‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، بجلی کی فی یونٹ بنیادی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو جائے گی،

یکم جولائی سےبجلی کاایک یونٹ 16.91روپے سے بڑھ کر 20.41روپے ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوجائے گی، یکم اگست سےبجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھ کر 23.91 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر 2022 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 91پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر 24روپے82 پیسے ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ یا اس سےکم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ دوسری جانب الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی،نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بارے 4جولائی کو درخواست کی سماعت کریگا،کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپت کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا،نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کرے گا۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹر نے بھی تصدیق کی کہ کے الیکٹرک نے مئی کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 11 روپے 33 پیسے کے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت 4 جولائی کو کی جائے گی،

اس اضافے کا اطلاق ایک مہینے کے بل پر ہوگا، مارچ 2022 سے مئی 2022 تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا

دوسری جانب مارچ 2022 سے مئی 2022 میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سی پی پی اے -جی کی قیمتوں میں مئی میں 53 فیصد اضافہ ہوا،

سی پی پی اے – جی کی قیمت مارچ 2022 میں 9 روپے 098 پیسے تھی جو مئی میں 13 روپے 897 پیسے دیکھنے میں آئی ،

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت کرنے اور جانچ پڑتال کے بعد ضارفین کے بلوں میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…