تحریک انصاف کا لانگ مارچ طاہر القادری نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

24  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی۔دوسری جانب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان 25 مئی کی صبح پشاور سے نکلیں گے اور ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچنے کی کال کے پی کے اور پنجاب کیلئے ہے، کراچی میں انقلاب آئے گا، لوگ وہاں نکلیں، اس کے علاوہ کوئٹہ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی احتجاج ہوگا اور چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان 3 جون کو کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ لاکھوں لوگوں کو اسلام آباد پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہماری خواتین، بچے، ایکس سروس مینز، ڈاکٹرز اور بیورو کریٹ کی فیملیز ہوں گی، ہمارے لانگ مارچ میں ریٹائرڈ جنرلز ہوں گے۔انہوں دعویٰ کیا کہ حکومت نے 700 پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا پلان بنایا ہے، حکومت عقل کے ناخن لے، گیدڑ بھبکیوں سے معاملہ حل نہیں ہوگا اور لاٹھِی اور گولی سے یہ لانگ مارچ رکنے والا نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…