جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پاک فوج کی تضحیک سے باز رہیں،سابق وزیراعظم کو انتباہ جاری

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ندیم قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران احمد خان نیازی کی جانب سے فوج کی تضحیک کی پر زور مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسی گھٹیا حرکتوں سے باز رہیں،

پاکستان کی بہادر آرمی ہماری آن،بان اور شان ہیں قوم اپنے بہادر افواج کے خلاف کوئی بھی الفاظ برداشت نہیں کرسکتی ندیم قریشی نے عمران نیازی سمیت تمام سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لئے اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو قوم اپنی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور سیاسی لیڈران کا محاسبہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہر کراچی کے مختلف اضلاع سے آئے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ندیم قریشی نے کہاکہ عمران خان نیازی اقتدار سے بے دخلی کے بعد ذہنی پستی کا شکار ہوچکے ہیں اپنی ناہلی اور ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف بہتان تراشی پر اُتر آئے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک میں سیاست کو گنداور غلاظت کا ڈھیر بنا دیا ہے اداروں پر الزام تراشی کے بعد اب وہ خواتین کے خلاف بھی نازیبہ کلمات اپنے عوامی جلسوں میں ادا کررہے ہیں ندیم قریشی نے عمران نیازی کی جانب سے ملتان جلسہ میں مریم نواز کے خلاف انتہائی نازیبہ زبان استعمال کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان قوم کی ہر ماں،بہن اور بیٹی سے معافی مانگیں انہوں نے متنبہ کیا اگر عمران خان نے رویہ تبدیل نہ کیا تو پاکستان عام آدمی موومنٹ پوری ملک میں احتجاج پر مجبور ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…