پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس سکیورٹی کے سخت انتظامات، ملازمین کو بھی داخلے سے روک دیا گیا

22  مئی‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی نوعیت کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس کے لیے اسمبلی کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔

پنجاب پولیس نے مال روڈ کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور ایوان وزیراعلیٰ اور ایوان اقبال سے پنجاب اسمبلی کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ مال روڈ کی طرف سے اسمبلی کی جانب جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار کے متن میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کر کے آج اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے چھاپہ مار کر پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور ڈی جی کوارڈی نیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ رات ساڑھے تین بجے پولیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوارڈی نیشن عنایت اللہ لک کے گھر بھی چھاپہ مارا۔ پولیس دونوں افسران کو گھروں پر موجود نہ ہونے کے سبب گرفتار کرنے می ناکام رہی۔رات گئے پولیس ایکشن کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے رائے ممتاز کی گرفتار ی ،محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت اور حکومتی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہورہا ہے، پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، شریفوں کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…