عمران خان نے 60 لاکھ افراد کو بے روزگار کیا،تہلکہ خیز دعویٰ

14  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق، نااہل، چور، جھوٹے، کرپٹ، کارٹلز اور مافیا کاٹولہ چار سال اقتدار سے چمٹا رہا، انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں،چار سال تک لوٹ مار کرنے والا ٹولہ نااہل ٹولہ سوالات ان سے کر رہا ہے جن کے پاس چار ہفتوں سے حکومت آئی ہے، سیالکوٹ جلسے کیلئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا جا رہا ہے،

ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، پشاور، مالم جبہ سمیت تمام کیسز پاکستان کے عوام کو یاد ہیں، تحریک انصاف کو کسی نے بھی جلسہ کرنے سے نہیں روکا، چرچ گراؤنڈ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ ہے، جلسہ نہیں کیا جا سکتا، مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،ہم نہ فاشسٹ ہیں نہ آپ کی تقریروں سے ڈرتے ہیں، جتنی آپ غلاظت اگلیں گے اس کا ڈائریکٹ فائدہ ہمارا ہوگا، کاغذ لہرا کر سازش کا بیانیہ اپنا کر اپنی کارکردگی، لوٹ مار سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتے،مذہب پر، ریاست مدینہ کا نام استعمال کر کے اور اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈال کر سیاست کرنا ان کا چار سال وطیرہ رہا ہے۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نالائق، نااہل، چور، جھوٹے، کرپٹ، کارٹلز اور مافیا کا ٹولہ چار سال اقتدار سے چمٹا رہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتدار سے جانے کے بعد تین اپریل سے 12 اپریل تک انہوں نے آئین شکنی کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آئین شکنی اور پارلیمان پر حملے کا واحد مقصد یہ تھا کہ یہ اپنے اقتدار سے چمٹے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ چاہے مہنگائی ہو یا معاشی تباہی انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چار سال تک لوٹ مار کرنے والا ٹولہ نااہل ٹولہ سوالات ان سے کر رہا ہے جن کے پاس چار ہفتوں سے حکومت آئی ہے، سیالکوٹ جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا جا رہا ہے،

ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، پشاور، مالم جبہ سمیت تمام کیسز پاکستان کے عوام کو یاد ہیں۔ وزیر اطلاعا ت و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران نیازی خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں، ان کے پاس کوئی سرکارہ عہدہ یا ایسی کوئی پوزیشن نہیں کہ وہ خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سرکاری وسائل استعمال کر کے اداروں کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر

نے کہاکہ نااہل ٹولے نے جھوٹے الزامات لگا کر اپنے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی آواز بند کی، صحافیوں کو گولیاں ماریں، صحافیوں کی بچیوں کو ان کے گھروں کے باہر سے اغواء کیا،چار سال تک اپنے دور میں انہوں نے اینکرز کے پروگرام بند کئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو آرڈیننس کے ذریعے چلایا۔ وفاقی وزیر

نے کہاکہ یہ وہی ہیلی کاپٹر کیس ہے جس کو دبانے اور سوال نہ پوچھنے کے لئے انہوں نے خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالہ لگایا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیب کو وفاق اور دوسرے صوبوں میں استعمال کیا اور خود اس بات کا اعتراف کیا کہ میں نیب کو ان لوگوں پر کیسز بنانے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت کو نو سال ہو

گئے ہیں اور نو سال احتساب کمیشن کو تالہ لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کمیشن کو تالہ لگا کر ہیلی کاپٹر کیس کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی ٹی آئی بوائز ہائی سکول نے ڈپٹی کمشنر ضلع سیالکوٹ کو 9 مئی کو خط لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت مانگی ہے، چرچ گراؤنڈ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ ہے، یہاں جلسہ نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسیحی برادری کا سیالکوٹ

کے اندر ایک تاریخی پس منظر ہے، سیالکوٹ کی ترقی اور پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا ایک بڑا کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسیحی برادری نے سی آئی ٹی گراؤنڈ میں جلسے کے خلاف احتجاج کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عبادت گاہ ہے، اس کے علاوہ کوئی اور جگہ جلسے کے لئے رکھی جائے، پی ٹی آئی سے کہا گیا کہ وہ جمنازیم سپورٹس اور ایک سکول کے احاطے جگہ متبادل لے لیں لیکن

پی ٹی آئی بدمعاشی، غنڈہ گردی کے ذریعے چرچ کی جگہ استعمال کرنے کیلئے بضد ہے۔ انہوں نے نکہاکہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ 9 مئی کو بتا دیا گیا تھا کہ مسیحی برادری اپنے چرچ کے گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج تک چرچ کے گراؤنڈ میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوئی، حکومت کا فرض ہے کہ مسیحی برادری کے حقوق کو تحفظ فراہم

کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی آفس نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے جلسے کی جگہ تبدیل کرلے لیکن ان کے رویوں میں بات کرنے کی گنجائش نہیں ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ گالی اور دھمکی دے کر اپنی مرضی کے فیصلے کروالیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسیحی برادری نے احتجاج کیا، درخواست کی کہ جلسے کی جگہ تبدیل کی جائے تاہم یہ اعلانات کر رہے ہیں کہ میں آ رہا ہوں، انہیں کون آنے سے روک رہا ہے، انہوں نے پہلے بھی جلسے کئے

ہیں، کسی نے نہیں روکا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہ فاشسٹ ہیں نہ آپ کی تقریروں سے ڈرتے ہیں، جتنی آپ غلاظت اگلیں گے اس کا ڈائریکٹ فائدہ ہمارا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے، ان کو مزید اس بات کا یقین ہو جائے گا کہ یہ کس طرح کے لوگ ہیں، ان کی ذہنیت کس طرح کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کو کسی نے بھی جلسہ کرنے سے نہیں روکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف

ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، بطور وزیر داخلہ عوام کے تحفظ کی ذمہ داری رانا ثناء اللہ پر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چار سال معیشت کو تباہ کیا، چند دن پہلے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص دھمکی دے رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس کرسی پر بیٹھ کر پاکستان کے عوام کے خلاف کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں 11 روپے فی یونٹ تھی، ہم نے 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنا کر

دکھائی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان جب حکومت چھوڑ کر گیا تو 24 روپے فی یونٹ بجلی تھی، ایک میگاواٹ بجلی بھی انہوں نے نہیں بنائی، انہوں نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت نہیں کی، لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں عوام کو مبتلا کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 11 روپے سے فی یونٹ سے بڑھا کر 24 روپے فی یونٹ کی، گیس کی قیمت 600 روپے سے بڑھا کر 2400 روپے کی، یہ ان کے اعمال نامے ہیں جس کا خمیازہ عوام بھگت

رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی اے پی کی بوری کی قیمت 2400 روپے سے بڑھ کر 10 ہزار روپے ہو گئی، ان کے دور میں کسانوں کو ڈی اے پی بھی نہیں دستیاب نہیں تھی، انہوں نے کسانوں کے گلے دبائے، کاروبار بند کئے گئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ہماری پیداوار زیادہ ہوئی، کارٹلز اور مافیاز کو منافع دیئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاغذ لہرا کر سازش کا بیانیہ اپنا کر اپنی کارکردگی، لوٹ مار سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا

سکتے۔ انہوں نے کہاکہ مذہب پر، ریاست مدینہ کا نام استعمال کر کے اور اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈال کر سیاست کرنا ان کا چار سال وطیرہ رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے عوام کا روزگار چھینا، مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا اور آج کہہ رہے ہیں کہ میں آ رہا ہوں، انہیں شرم آنی چاہیے، انہیں شیشہ دیکھنا چاہئے تاکہ یہ اپنا اصل چہرہ دیکھ سکیں،آج ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے

پاکستان کو ایمرجنگ بزنس حب بنایا تھا، جس میں ترقی 6 فیصد پر آ گئی تھی۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ انہوں نے اپنے چار سالوں میں پاکستان کو ترقی سے تنزلی کی طرف دھکیلا، سی پیک پر متنازعہ بیانات دے کر انہوں نے چین کو ناراض کیا، سی پیک کے منصوبے پاکستان کے عوام کیلئے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دوست ممالک سے ملے ہوئے تحائف انہوں نے چوری کئے، توشہ خانہ سے کم قیمت پر کئی تحائف انہوں نے حاصل کئے،

انہوں نے 60 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا ہے، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے اقتدار میں آ کر چار سال سے بند منصوبوں کو چلایا، ہمارے پاس صلاحیت بھی ہے اور ٹیم بھی ہے، ہم نے 2013ء سے 2018ء تک ملک میں مہنگائی کو کم کیا، ڈالر کی قدر کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ عوام ان سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے سوال نہ پوچھے۔لندن میں کابینہ کی نواز شریف کے ساتھ

ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا نجی دورہ تھا جس کا خرچہ بھی ہم نے خود برداشت کیا، اجلاس میں ہم نے اس بارے میں مشاورت کی کہ پی ٹی آئی کے چھوڑے ہوئے مہنگائی کے بوجھ سے کس طرح نمٹنا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، الیکشن کے حوالے سے صرف مسلم لیگ (ن) نہیں تمام اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…