پاکستان میں ایک سیاسی جماعت پر دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، امریکہ نے واضح کردیا

13  اپریل‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی )وزیر اعظم شہباز شریف نے چین سے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے امریکا اور بھارت کے ساتھ تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ ہم ایک سیاسی جماعت پر دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری جین ساکی سے پوچھا کہ پاکستان میں ہونے والی نئی پیش رفت پر انتظامیہ کا ردعمل کیا ، کیا صدر بائیڈن ملک کے نئے وزیر اعظم سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟سوال کے پہلے حصے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتا ہے، ہم ایک سیاسی جماعت پر دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے اور ہم یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔شہباز شریف کے عہدہ سنبھالنے پر وائٹ ہائوس کے بیان پر دفتر وزیراعظم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نئی حکومت خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے امریکا کے ساتھ تعمیری اور مثبت انداز میں مشغول ہونا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…