یوکرین، ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر تنہا دوسرے ملک جانیوالا بچہ خاندان سے مل گیا

19  مارچ‬‮  2022

کیف(این این آئی) یوکرین کے شہر زپوریشیا میں روسی فوج کے قبضے کے بعد ایک ماں نے اپنے 11 سالہ بیٹے حسن کی جان بچانے اور بہتر مستقبل کے لیے تنہا ہی ایک ہزارکلومیٹردور دوسرے ملک سلواکیا بھیج دیا تھا۔

ماں نے بچے کو ٹرین میں بٹھاکر قریبی رشتے دار کے ہاں روانہ کیا تھاجبکہ وہ خود اپنی بیمار ماں کی وجہ سے یوکرین چھوڑ کر نہیں گئی تھیں۔تاہم اب اس کی والدہ جولیا پیسیکا بالآخر یوکرین سے نقل مکانی کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور اپنے دیگر چار بچوں کے ہمراہ حسن کے ساتھ دوبارہ سلواکیا میں اکھٹی ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن کی بیوہ ماں نے بتایا کہ ٹرین کا سفر بہت مشکل تھا، ایک ہی گاڑی میں سینکڑوں افراد سوار تھے لیکن ہمیں ملک چھوڑنا پڑا تاکہ ہمارا خاندان دوبارہ اکھٹا ہوسکے۔رپورٹس کے مطابق حسن اپنی کمر پر بندھے بیگ اور لکھے ہوئے ایک نوٹ اور نمبر کی وجہ سے سلواکیا میں اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کے کامیاب ہوا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر سلواکیا پولیس نے حسن کی اپنے خاندان سے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ تصاویر اور پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…