اکیلے یقین دہانی نہیں کرواسکتا، پارٹی کے سامنے آپکی درخواست رکھ دوں گا چوہدری شجاعت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فضل الرحمن سے معذرت کرلی

9  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کو تحریک عدم کی تنہا یقین دہانی کرانے سے معذرت کرلی۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

دونوں رہنماں نے ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ سے شہباز شریف کی دعوت پر نہ جانے کا شکوہ بھی کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف میرے کہنے پر آپ کے گھر آئے تھے، دعوت قبول نہ کرنے پر شہباز شریف ناراض اور میں شرمندہ ہوا۔ اس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپکا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں، کچھ وجوہات کی بنا شہبازشریف سے ملاقات نہ ہوسکی۔مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حمایت کی درخواست کی تو چوہدری شجاعت نے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ اکیلے یقین دہانی نہیں کروا سکتا، پارٹی میں آپکی درخواست رکھ دوں گا اور پھر جو فیصلہ ہوگا ہم آپ کو اس سے آگاہ کردیں گے۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چوہدری سالک حسین اور ق لیگ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…