بھارت نے پاکستان کو پانی کے بہا ئوکا ڈیٹا فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

3  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد( این این آئی)بھارت نے پاکستان کو پانی کے بہا ئوکا ڈیٹا فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ،مذاکرات کا اگلا مرحلہ رواں سال 31 مئی سے قبل کرانے پر اتفاق ہو گیا ہے اورانڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات بھارت میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان 3 روزہ مذاکرات ختم ہو گئے،بھارت نے پاکستان کو سیلاب سے متعلق پیشگی ڈیٹا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارت مذاکرات میں متنازعہ پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات کا جواب دے گا، پاکستان نے پکل دل اور لوئر کلنائی پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں، پاکستان نے 9 دیگر چھوٹے پن بجلی منصوبوں پر بھی اعتراضات اٹھا رکھے ہیں،بھارت اسی سال پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں کا دورہ بھی کرائے گا۔

موضوعات: