میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوشخبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم عمران خان وزیر دفاع پرویز خٹک سے ناراض ہو گئے

28  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان وزیر دفاع پرویز خٹک سے ناراض ہو گئے، جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوشخبری کیوں سنائی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی،

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان سے پہلے ہی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیان میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں بارے بتا دیا تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمر ان خان نے پٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلے بجٹ تک دونوں چیزوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کرینگے،پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے ممالک سے کم ہیں،موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حل ہے تو بتائیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور سر کاری ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مجھے خوف ہے یوکرائن اور روس کی جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے نہیں ہونگی، تیس فیصد دنیا گیس بھی وہاں سے آتی ہے اور اس کی قیمت بھی اوپر چلی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے روس سے بیس لاکھ گندم کا بھی کہا ہوا ہے اور گندم بھی اوپر چلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سب سے بڑ امسئلہ پٹرول اور ڈیزل کا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر چلی گئیں تو لوگوں پر مزید بوجھ پڑ جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جب اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول اور ڈیزل بڑا مہنگا ہوگیا ہے تو وہ بتائیں ان کے پاس کیا حل ہے؟اگر کوئی حل ہے تو ہمیں بتادیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے ممالک سے کم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی پاکستان دنیا کے 190ممالک میں سے 25ویں نمبر پر ہے جدھر ابھی بھی ہمارا پٹرول اور ڈیزل سب سے کم بک رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرول ہمارے پاکستان میں 160روپے، ہندوستان میں 260روپے، بنگلہ دیش میں 185روپے اور ترکی میں 200روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ستر ارب روپے کی ہر ماہ سبسڈی دیتے ہیں اگر ہم نہ کریں تو آج پٹرول 220روپے فی لیٹرفروخت ہو۔ انہوں نے کہاکہ اوگرا نے سمری میں دس روپے فی لیٹرپٹرول اور ڈیزل بڑھانے کی تجویز دی ہے، ہم بجائے دس روپے پٹرول اور ڈیزل فی لیٹر بڑھانے کے ہم دس،دس روپے فی لیٹر کم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پچاس سالوں میں کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، ہم دس ڈیم بنا رہے ہیں

جو اگلے پانچ سے دس سالوں میں بن جائینگے،اگر پہلے ڈیم بنا لیتے تو پاکستان میں بجلی بہت سستی ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ ڈیم بن گئے تو دنیا میں قیمتیں بڑھائی بھی گئیں تو ہم بچ جائینگے۔انہوں نے کہاکہ پانچ روپے فی یونٹ بجلی کم کررہے ہیں،پانچ روپے فی یونٹ بجلی کم کر نے کا مطلب ہے کہ بیس فیصد سے پچاس فیصد بجلی کے بل کم ہونگے اس کیلئے بڑی محنت سے کہیں اور سے سبسڈی نکالی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے بجٹ تک پٹرول اور بجلی میں کوئی اضافہ نہیں کرینگے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…