اسرائیل نے امریکہ کو ایران پر حملے کی تاریخ پیش کر دی

12  دسمبر‬‮  2021

تل ابیب(این ین آئی)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے امریکیوں کو بتایاہے کہ انہوں نے ایک آخری تاریخ مقرر کر دی ہے جس میں اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری مکمل کرنے کی ضرورت پوری کرنے کو کہا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئر سفارتی ذریعے نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران پرحملے سے متعلق اپنی تیاریوں کا

اظہار جمعہ کے روز کیا تھا تاہم امریکا نے بینی گینٹز کی اس تجویز کو ویٹو نہیں کیا، بہ ظاہر امریکی حکام بھی اسرائیلی وزیر دفاع کے اس ممکنہ اقدام کے بارے میں خاموش دکھائی دیئے۔بینی گینٹز نے واشنگٹن میں ملاقاتوں کے بعد فلوریڈا میں صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ ایران جوہری ریاست بننے کے قریب ہے۔

موضوعات: