بابراعظم کو نیا کرنے کی ضرورت نہیں وہ ٹیم کی بہترین قیادت کررہے ہیں، رمیز راجہ

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے متحدہ عرب امارات میں

جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے، بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور میدان میں عاجزی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا جارہا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز سے نبرد آزما ہوکر کامیابی سمیٹی، جیت اور ہار انسان کے ہاتھ میں نہیں مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف میں مبتلا نہیں اور اسی طرز کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…