ڈرکی وجہ سے پیروی کیلئے لالہ موسیٰ سے لاہورنہیں آرہے، گرفتارریمبو کے اہل خانہ کی گفتگو، عائشہ اکرم کے بارے میں بھی تہلکہ خیز انکشاف

17  اکتوبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے الزامات کے بعد گرفتار ہونے والے ریمبو کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرکی وجہ سے پیروی کیلئے لالہ موسیٰ سے لاہورنہیں آرہے،

ہمیں کہا گیا ہے اگرآپ لاہور آؤگے توآپ کو بھی پکڑ لیں گے، ہمارے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہم ریمبو کی رہائی کیلئے کیس کی پیروی کیسے کریں،عائشہ اکرم نے ایک بارہمارے گھر رات قیام بھی کیا،جب سے گریٹراقبال پارک کا واقعہ ہوا ریمبو تب سے ان کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اوربیمار ہونے پر اسے گھربھجوایا گیا۔ ایک انٹر ویو میں ریمبو کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں صرف اتنامعلوم کہ ریمبو ٹک ٹاک بناتاہے، عائشہ اکرم والاواقعہ ٹی وی پر دیکھا۔انہوں نے کہاکہ ریمبو گھر ہوتا تھاتوعائشہ اکرم فون کر کے اسے لاہو ربلا لیتی تھی اور نہ آنے کی صورت میں دھمکیاں دیتی تھی۔ ریمبو کے والداور والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے تین بچے ہیں اور ہر وقت اپنے باپ کو یاد کرتے ہیں۔ریمبو کے چھوٹے بھائی نے کہا یہ عورت صرف شہرت کے پیچھے بھاگ رہی ہے،اس نے سارے پاکستان کے مردوں کو بدنام کیا۔ عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال میں ریمبو کو 10لاکھ روپے دئیے ہیں، وہ اپنی تنخواہ60سے70ہزار بتاتی ہے کیا اس تنخواہ سے10لاکھ جوڑ ے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…