اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے نیا پولیس یونٹ قائم

13  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز کو اصل خبر سے الگ کرنا اور جانچنا ہے، میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی تصدیق لازمی کرے۔ وفاقی کابینہ نے حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور عمل کو اجاگر کرنے کے لئے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے‘ اسلام

آباد پولیس میں ہجوم سے نمٹنے کے لئے نیا یونٹ قائم کیا جا رہا ہے‘ پولیس یونٹ اسلام آباد میں احتجاج کے لئے آنے والوں سے نمٹے گا‘کابینہ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو آن لائن ویزا کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ کابینہ نے کے ٹو ایئر ویز اور ایئر سیال کے لئے لائسنسوں کی تجدید کی منظوری بھی دی جبکہ افغان تاجروں کو پاکستان بزنس ویزا کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔وفاقی کابینہ نے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد کی تشکیل نو اور سید محمد علی بخاری کو چیئرمین تعینات کرنے ‘افغانستان سے پاکستان آنے والے باشندوں کے لئے پاکستانی ویزا کے حصول پر لاگو ویزا فیس ختم ‘وفاقی حکومت کے زیر انتظام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں میرٹ پر داخلہ کے لئے معیار اور ضابطہ کار کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے بعد میرٹ کے تعین کے لئے داخلہ ٹیسٹ میں حاصل نمبروں کو 50 فیصد حصہ دیا جائے گا اور باقی 50 فیصد حصہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں کو دیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے پاور آف اٹارنی کی دستاویزات کی آن لائن تصدیق کے طریقہ

کار کی منظوری دی ہے۔ کابینہ اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں حکومتی اعلیٰ شخصیات، وزراءاور سروسز چیفس نے شرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے بتایاکہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 15 سے زائد وزراءنے ڈاکٹر

قدیر خان کے جنازہ میں شرکت کی‘ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ، پاک بحریہ کے سربراہ بھی نماز جنازہ میں موجود تھے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جاتی رہیں ۔وفاقی کابینہ میں الیکٹورل ریفارمز پر بھی بات ہوئی‘بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر آج بھی قائم ہیں۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس میں مجمع سے

نمٹنے کے لئے ایک نیا یونٹ تشکیل دیا جائے گا جس میں خصوصی ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کا استعمال بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ڈی چوک کو بند کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن چند لوگ یہاں آ کر اسے بند کر دیتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ نے افغان باشندوں کے لئے پاکستانی ویزا اجرا کرنے کے ضابطہ کار کی اصولی منظوری دی۔ اس

ضابطہ کار میں تمام ویزوں کا اجراءآن لائن ہوگا اور ویزا کے حصول کی انتظامی کارروائی کی مدت کم سے کم ہو گی۔ کابینہ نے اسلام آباد رئیل اسٹیٹ (ریگولیشنز اینڈ ڈیویلپمنٹ) ایکٹ 2020ءکے تحت زمینوں کی خرید و فروخت کو ریگولیٹ کرنے کی خاطر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں‘جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ وہ سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، اس پر بات ہو چکی ہے، اس وقت تک وہ آئینی اور قانونی طریقے سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…