حکومت کی اورنج ٹرین اسٹیشنوں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں مکمل

24  جون‬‮  2021

لاہور(این این آئی)حکومت نے اورنج ٹرین سے کمائی حاصل کرنے کے لیے اسٹیشنوں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں جس کے لئے نجی کمپنیوں سے رابطے تیز کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین سے کمائی حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر انڈور اسٹیشنز آؤٹ سورس کرنے

کے لےء نجی کمپنیوں سے رابطے تیز کردئیے ہیں۔ میٹرو اسٹیشنز میں بل بورڈ اورٹک شاپ سمیت شاپنگ سنٹر زبنائے جائیں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اورنج ٹرین اسٹیشن پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کرکے ریونیو حاصل کیا جائے گا جبکہ اورنج ٹرین کے اسٹیشنز کے باہر بڑے بل بورڈ نہیں لگائے جائیں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھ کر اورنج ٹرین کے اسٹیشنز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔ریو نیو کے حصول کے لیے اسٹیشنز کے انڈور کوریڈور کا ہی استعمال کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور نجی کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں جس میں کسی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے کر اورنج ٹرین سے سالانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے سامنے پیشی کے دوران منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز تفتیش کے دورااینٹی منی لانڈرنگ قانون2010سے بھی لاعلم نکلے اور کہاکہ انسدادکرپشن

ایکٹ 1947سے بھی واقف نہیں ہوں۔ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر حمزہ شہباز نے لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا، سیاست میں مصروف ہونے کی وجہ سے پتانہیں چلا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی پراجیکٹس سے متعلقہ انجینئرز،کنسلٹنٹس،

ٹھیکیداروں سے ملاقات نہیں کی، سلمان شہباز، رمضان شوگرملز کے ملازمین بیرون ملک کیوں فرارہوئے مجھے علم نہیں۔رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو رہا ہوں، چپڑاسی،کلرکوں کے اکا ؤنٹس میں 25 ارب کس نے جمع کروئے ذمہ داری میری نہیں، ان 25ارب میں اگرکوئی ناجائز رقوم یاآمدن آئی تواس کی ذمہ داری میری نہیں۔رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹر اور میرے خاندان کے بیرون ملک کوئی خفیہ اثاثے نہیں ہیں، الزامات کا جواب میری قانونی ٹیم عدالت میں دے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…