بھارت میں بھی شاہ محمود قریشی کی سالگرہ منائے جانے کا انکشاف

24  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی 65ویں سالگرہ انتہائی عقیدت کیساتھ منائی گئی ۔ سالگرہ کی تقریب میں شاہ محمود قریشی کیلیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق غوثیہ جماعت کے مریدین نے بھارت کے شہر باڑ میر میں غوثیہ جماعت کے روحانی پیشوا اور وزیر خارجہ مخدوم

شاہ محمود قریشی کی 65 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت کیساتھ منائی ۔اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کی سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹاگیا ، اس کے علاوہ غوثیہ جماعت کے خلیفہ حاجی سموں اور سماں برادری کی جانب سے گائوں دوبلین میں بھی مخدوم شاہ محمود قریشی کی سالگرہ منائی گئی اور خصوصی دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں غوثیہ جماعت کے مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔پاکستان کے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون 1956ء کو پیدا ہوئے وہ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کے فرزند ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے1985ء سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیاوہ ملتان سے ایم پی اے منتخب ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کی صوبائی کابینہ میں بطور وزیر خزانہ شامل ہو گئے۔1993ء کے عام انتخابات کے موقع پر وہ پیپلز پارٹی

کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر زراعت بنے2001ء میں وہ ملتان کے ضلع ناظم بنے فروری2008ء میں وہ جہانیاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعدازاں ملتان سے ایم این اے بنے اور مارچ2008ء میں وہ وزیر خارجہ بن گئے وہ9فروری2011ء وزیر خارجہ رہے

نومبر 2011ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا وہ 27نومبر 2011کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور ملک کے وزیر خارجہ ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں درگاہ عالیہ بہائوالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے سجادہ نشین اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…