بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے داخلی دروازوں کو تالے لگا کر بند کردیا،کوئٹہ کی تمام اہم شاہراہیں بھی بند

18  جون‬‮  2021

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے داخلی دروازوں کو تالے لگا کر بند کردیا انتظامیہ کی جانب سے تالے کھولنے کی درخواست اپوزیشن ارکان نے تالے کھولنے سے انکار کردیا، اپوزیشن ارکان کی پولیس اور انتظامیہ سے تلخ کلامی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل

اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے تمام داخلی دروازوں کو تالے لگادئیے اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکاندروازوں کے سامنے مختلف گروپوں کی شکل میں پہنچے اور زنجیروں سے دروازوں کو بند کرکے تالے لگادئیے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر جانے والے راستوں پر بھی ارکان اسمبلی بیٹھ گئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،انتظامیہ اور پولیس نے تالے کھولنے کی درخواست کی جسے اپوزیشن ارکان نے ماننے سے انکار کردیا، قبل ازیں بی این پی کے رکن احمد نواز بلوچ، اختر حسین لانگو کی انتظامیہ اور پولیس کے اہلکاروں سے اسمبلی کے داخلی دروازے بند کرنے پر تلخ کلامی بھی ہوئی انتظامیہ اور پولیس اہلکار راستے کھولنے کا کہتے رہے مگر ارکان اسمبلی نے بات ماننے سے انکار کردیا گیا۔ دوسری جانب بلو چستان میں بجٹ کے معاملے پر حکومت اور اپو زیشن کے درمیان جا ری اختلا فات اور اپو زیشن کے احتجاج کی کال پر حکومت بلو چستان نے کوئٹہ شہر کی تمام اہم شاہرا ہوں کو بند کر دیا۔اسمبلی، ریڈ زون، زر غون روڈ، ریلو ے اسٹیشن،شہبا ز ٹاؤن، ما ڈل ٹاؤن کو جانے والے تمام راستے بند عوام کو شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ اعوامی حلقوں کی حکومت اور اپو زیشن دو نوں پر کڑی تنقید مسائل کو ایوان اور دفاتر کے اندر بیٹھ کر حل کر نے کا مطالبہ۔ بلو چستان کی اپو زیشن جما عتوں نے بجٹ میں انکے حلقوں کو

نظر انداز کر نے فنڈز کو غیر منتخب افراد کے ذریعے خرچ کر نے کے خلاف احتجا ج کی کال دیتے ہوئے جمعہ کو بلو چستان اسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہو نے دینے اور اسمبلی کا گھراؤ کر نے کی کا ل دی تھی جس پر حکومت بلو چستان نے جمعہ کو اسمبلی، ریڈ زون سمیت دیگر اطر اف میں جا نے والی تمام سڑ کوں کو پو لیس کی بھا ری

نفری، خا ر دار تا ریں،ٹر ک اور کنٹینر لگا کر بلا ک کر دیا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی صو رتحال بد ترین ہو گئی اور ہر طرف ٹریفک جام رہا کوئٹہ کے شہریوں اور عوامی حلقوں نے حکومت اور اپوزیشن دونوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل یا بجٹ کے بعد عوام اور اپو زیشن دونوں کی جانب سے

انہیں کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں مل سکتا اور شہر اہوں کا بند ہونا اور سڑکوں پر شد ید گر می میں گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگا نا اس بات کی دلیل ہے کہ اپو زیشن اور حکومت دونوں کو عوام سے کوئی سر وکا رنہیں انہیں صرف اور صرف اپنے مفا دات عزیز ہیں عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اپو زیشن اور حکومت کے درمیان

اختلافات تھے تو جمہو ری رو ویوں کو بر قرار رکھتے ہوئے ان اختلافات کو ایک دوسرے سے مل بیٹھ کر یا اسمبلی میں حل ہو نا چاہیے تھا حکومت اور اپو زیشن دونوں کی جانب سے لچک کا مظاہر ہ نہ کر نے کی مذمت کرتے ہیں اور مطا لبہ کر تے ہیں کہ عوام کو اذیت سے دو چار کر نے کے بجائے حکومت اور اپو زیشن دونوں مل کر مسائل کا حل نکا لیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…