ٹیم کو جتوانے کا ارادہ نہ ہوتا تو 40 ڈگری درجہ حرات میں کھیلنے کے لیے ابوظہبی موجود نہ ہو تا، عمران طاہر

6  جون‬‮  2021

ابو ظہبی (این این آٰئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے کہا ہے کہ ٹیم کو جتوانے کا ارادہ نہ ہوتا تو 40 ڈگری درجہ حرات میں کھیلنے کے لیے ابوظہبی موجود نہ ہو تا۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اپ میچ کے بعد عمران طاہر نے بتایا کہ ابوظہبی میں گرم

تولیوں کی بجائے ٹھنڈے تولیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کے لیے روایتی انداز بار بار دھرانے اور جتوانے کا ارادہ نہ ہوتا تو 40 ڈگری درجہ حرات میں کھیلنے کے لیے ابوظہبی موجود نہ ہو تا۔ عمران طاہر نے کہا کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے دنیا بھر میں خود کو منوایا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے آغاز میں تاخیرایسے لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے ہوئی جو پی سی بی کے کنٹرول سے باہر تھے۔ پی سی بی نے

کھلاڑیوں،فرنچائزز، ایونٹ اورکمرشل پارٹنرز کی سہولت کے پیش نظر اس شیڈول کو قابل عمل بنانے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے اسکواڈ کو 25 جون کو انگلینڈ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف 25 جون کو یو اے ای سے مانچسٹر روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ ڈربی پہنچ

کر ضروری قرنطینہ اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف پہنچے گی،جہاں وہ 8 جولائی کو سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق 3 تا 8 جون تک پریکٹس سیشنز ہونگے ،9 جون کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہوگا ،10 جون کوملتان سلطانز بمقابلہ

کراچی کنگز،پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز،ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی،14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ

لاہورقلندرز،پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز،16 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،17 جون کواسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی،کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 18 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز،19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز،ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،20 جون کو پریکٹس ہوگی

،21 جون کوکوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم ) کھیلے جائینگے ، ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)،22 جون کو ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم) ،23 جون کوآرام/ٹریننگ ہوگی اور 24 جون کو فائنل کیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…