ملتان میں 2 کروڑ تاوان نہ دینے پروالدین کا 13سالہ اکلوتا بیٹا قتل،قاتل رشتے دار نکلا

6  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے علاقے رحمت کالونی میں تاوان نہ دینے پر 13 سالہ مغوی بچے طیب رحمان کو قتل کردیا گیا، اغوا کاروں نے بچے کے اہلخانہ سے دو کروڑ تاوان طلب کیا تھا- پولیس کے مطابق اغوا کار بچے کی لاش ناگ شاہ چوک پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے،

کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔سی پی او کا کہنا تھا کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد نعیم انصاری کپڑے کے تاجر ہیں، طیب خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ملزمان نے بچے کو اس لیے اغوا کیا کیونکہ بچے کا والد کپڑے کا ایک بڑا تاجر تھا، لیکن اس کی جانب سے بھاری تاوان ادا نہ کرنے پر بچے کو قتل کیا گیا، پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بچے کے والد نے بروقت مقدمہ بھی درج نہیں کروایا تھا، جس وجہ سے پولیس فوری طور پر کروائی نہیں کر سکی، اگر مقدمہ درج کر لیا جاتا تو ممکنہ طور پر اس واقعے کو ہونے سے قبل ہی روکا جا سکتا تھا، اکلوتے بیٹے کے قتل پر والدین غم سے نڈھال ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…