جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

سارہ علی خان رنویر سنگھ کی ہیروئن بنیں گی

datetime 21  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ کی نئی ایکشن فلم ’’سمبا‘‘ میں جلوے بکھیریں گی۔ بالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے کچھ ماہ قبل بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی فلم کا نام اعلان کرتے ہوئے پوسٹر بھی جاری کیا تھا جب کہ رنویر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم ’’سمبا‘‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا تھا۔

کچھ روز قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ فلم ’’سمبا‘‘ کے لیے ایک ویڈیو سے سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریاپرکاش کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اب باضابطہ طور پر فلم میں سارہ علی خان کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو رنویر سنگھ کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلمساز کرن جوہر جو فلم ’’سمبا‘‘ کے پروڈیوسر بھی ہیں، ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سارہ علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ ہدایت کار روہٹ شیٹھی کی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی جب کہ فلم 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…