مسرت شاہین بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں

2  ‬‮نومبر‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک ) تحرےک مساوات کی چےئرپرسن مسرت شاہےن نے کہا ہے کہ غریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ،نئے لوگوں خاص طور پر پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے ،عمران خان ،پروےز مشرف اور ڈاکٹر طاہر القادری کی زبردست حامی ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسرت شاہین نے کہا کہ چند نام نہاد مولوی اسلام کو اپنے سےاسی مقاصد کےلئے استعمال کررہے ہےں جو کسی صورت بھی جائزنہےں ۔سیاسی مفادات کی خاطر اپنا سب کچھ فروخت کرنے والوں کے طرز سےاست کی سخت مذمت کرتی ہوں ،اےسے ضمےر فروش لوگ ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ غرےب عوام کوان کا حق دلانے کےلئے مےں نے شوبز سے کنارہ کشی اختےار کی تاکہ عوام کی خدمت کرسکوں ۔جب مےں نے فلم انڈسٹری چھوڑی تو اس وقت مےری 35فلمیںزےر تکمےل تھیں۔ انہوںنے کہاکہ نئے لوگوں خاص طور پر پی ٹی آئی کو لازمی حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے کےونکہ نئی سوچ کو بھی موقع ملنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آج لوگ پینے کا صاف پانی ، صحت کی سہولیات ، تعلیم اور دو وقت کی روٹی مانگ رہے ہیں لیکن انہیں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبے سے بہلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مےرے صوبے خیبر پختوانخواہ کی عوام کے پاس پی ٹی آئی کے سوائے کوئی چوائس نہےں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ،جنرل (ر)پروےز مشرف اور ڈاکٹر طاہر القادری کی زبردست حامی ہوں ،یہ لوگ عوام کے دکھ درد کوسمجھتے ہےں مگر افسوس ملک پر قابض مافےا ان کے آگے آنے کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…