سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز اے 10،اے 30 اوراے 50 متعارف کرا دیئے

3  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی )دنیا کی معروف الیکٹرانکس مینوفیکچرر کمپنی سام سنگ پاکستان نے اپنے جدید ترین سمارٹ فونز کی شمولیت کے ساتھ اپنے صارفین کے لئے حال ہی میں نیکسٹ جنریشن سام سنگ گلیکسی اے سمارٹ فونز سیریز کا آغاز کیا۔ سام سنگ گلیکسی A50، A30اور A10 پر مشتمل کمپنی کے نئے ہائی ٹیک سمارٹ فونز کو فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

جو 123 ڈگری الٹرا وائیڈ کیمرہ، 4000 mAh بیٹری، انفی نیٹی یو ڈسپلے اور فاسٹ چارجنگ صلاحیتوں کی خصوصیات سے لیس ہیں۔ ہر سمارٹ فون اعلیٰ معیار، صارف کے تجربہ کو بڑھانے کے لئے تیار کئے گئے ویلیو ایڈڈ فیچرز کے ساتھ منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔ سام سنگ گلیکسی A10 موبائل فون 6.2 انفی نیٹی وی ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 3400 mAh بیٹری اور اوکٹا کور 1.6GHz پروسیسر کے ساتھ کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ موبائل فون صرف 21,500 روپے کی مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ سام سنگ گلیکسی A30 موبائل فون میں 16MP (F1.7) کے ساتھ ڈوئل کیمرہ پیش کیا گیا ہے جس میں تصاویر کو بہتر بنانے کے لئے 19 موڈز، flaw ڈیٹیکشن، ون یو آئی (مواد اور تیز ترین فیچرز کے حصول کے لئے)، چہرے کی شناخت فراہم کی گئی ہے جبکہ اس فون میں 1.8Ghz کی سی پی یو سپیڈ دی گئی ہے۔ اس فون کی قیمت 39,999 روپے ہے۔ سام سنگ گلیکسی A50 میں 25 میگا پکسل (F1.7) کے ساتھ ٹرپل کیمرہ فراہم کیا گیا ہے جس میں Scene Optimizer کی سہولت دی گئی ہے۔ اس فون میں آن سکرین فنگر پرنٹ سکینر، Bixby (فون ترتیبات اور ٹاسکس تک بہتر رسائی کیلئے) اور 2.3Ghz کی سی پی یو سپیڈ فراہم کی گئی ہے۔ یہ حیران کن سمارٹ فون پاکستان میں 51,999 روپے میں دستیاب ہے۔ تینوں سمارٹ فونز میں ناقابل یقین عمیق سکرین پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر سطح پر پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لئے اس میں سام سنگ Knox کی بھی خصوصیت شامل کی گئی ہے۔ ان سمارٹ فونز کے ساتھ سام سنگ پاکستان کو امید ہے کہ Tech-Savvy جنریشن کی ضروریات پوری ہوں گی جو بہتر زندگی گذارنے کیلئے سمارٹ اور زیادہ موثر راستوں کی جانب دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…